Money Heist

Money Heist (La casa de papel)

Urdu സബ്ടൈറ്റിൽ ഡൗൺലോഡ് ചെയ്യുക

സീസൺ 1

റിലീസ് വിവരങ്ങൾ

La casa de papel S01E01 WEBRip Netflix
കമന്ററി എഴുതിയത് naveshta

ടാഗുകൾ

other
പ്രസിദ്ധീകരിച്ചത്: 2022-09-09
ഡൗൺലോഡുകൾ: 84
ശ്രവണ വൈകല്യമുള്ളവർക്ക്: No

Urdu സബ്ടൈറ്റിൽ പ്രിവ്യൂ

ആദ്യത്തെ 200 വരികൾ.

‫- رُک جاؤ، ‏ورنہ گولی ‏مار دوں گا! ‫- نہیں!

‫میرا نام ٹوکیو ہے۔

‫لیکن ‏اس کہانی کے آغاز کے وقت ‫میرا نام یہ نہیں تھا۔

‫وہ میں ‏ہوں۔

‫اور وہ میری محبت۔

‫میں نے اسے آخری بار کھلی آنکھوں کے ساتھ ‫خون کے تالاب میں گرا ‏دیکھا تھا۔

‫ہم نے ‏15 ‏کامیاب ڈاکے ڈالے۔

‫لیکن محبت اور دھندے کو ملانے کا نتیجہ ‫کبھی اچھا نہیں نکلتا۔

‫لہٰذا جب سکیورٹی گارڈ نے گولی چلائی ‫تو مجھے اپنا پیشہ بدلنا پڑا،

‫اور میں ڈاکو سے قاتل بن گئی۔

‫اور اس طرح میں نے بھاگنا شروع کیا۔

‫دیکھا جائے تو میں بھی ‏مُردہ ہوں۔

‫قریب قریب مُردہ۔

‫برائے فروخت

‫میں 11 دن سے روپوش ہوں

‫اور میری تصویر اسپین بھر کے ‫تمام پولیس اسٹیشنوں میں آویزاں ہے۔

‫مجھے 30 سال ‏قید کی سزا ہوگی۔

‫اور سچ کہوں تو

‫قید خانے میں بوڑھا ہونے ‏کا ‫مجھے کوئی شوق نہیں۔

‫بہتر ہے کہ میں بھاگتی رہوں۔

‫جسم اور روح کے ساتھ۔

‫اور اگر میں اپنے جسم کے ساتھ فرار نہ بھی ‏ہو سکی۔۔۔

‫تو ‏کم از کم میری روح کو آزادی مل جائے گی۔

‫وقت ہاتھ سے نکلنے سے پہلے ‫مجھے کچھ کام نمٹانے ہیں۔

‫بلکہ ایک اہم کام۔

‫ہیلو؟

‫امّاں؟

‫اوہ، ‏میری بیٹی!

‫کیسی ہو ‏تم، ‏میری جان؟

‫کیا چل رہا ہے؟

‫آپ نے خبریں دیکھی ہیں نا؟

‫آپ نے سنا کہ وہ میرے بارے میں ‫کیا کہہ رہے ہیں؟

‫ہاں، ‏‏میں نے وہ سنا ہے۔

‫ایک بات کہوں؟

‫میں سفر پر جانے کا سوچ رہی ہوں۔ ‫مجھے کسی چینی جہاز ‏پر نوکری بھی مل سکتی ہے۔

‫باورچی کی۔

‫آپ نے کہا تھا نا کہ میں انڈا بھی نہیں بنا سکتی؟ ‫تو میں سیکھ لوں گی۔

‫پتا نہیں، ‏میری جان۔ ‫اگر وہ چائنیز کھانے کھاتے ہوئے تو؟

‫اس سفر ‏سے کیا مراد ہے تمھاری؟

‫یہ کہ میں تمھیں دوبارہ نہیں دیکھ سکوں ‏گی؟

‫ارے، ایسے تو نہ کہیں۔ ‫‏ہم ضرور ملیں گے۔

‫میں آپ کے لیے ٹکٹ بھیجوں گی ‫تاکہ آپ مجھ سے ملنے ‏آسکیں۔

‫کہاں ملنے آسکوں؟

‫قبرستان میں؟

‫آپ اکیلی ہیں؟

‫– امّاں، ‏کیا آپ اکیلی ہیں؟ ‫– ہاں۔

‫تو آپ ایسے باہر نکلیں ‫جیسے بازار جا رہی ہوں۔

‫میں آپ کو ڈھونڈ لوں گی۔

‫اور اُس دن، ‫جب میں جال میں پھنسنے جا رہی تھی

‫تو ایک فرشتہ آ پہنچا۔

‫ویسے ہم یقین ‏سے تو نہیں کہہ سکتے ‫کہ کوئی فرشتہ کیسا نظر آتا ہوگا،

‫لیکن یہ ‏توقع تو نہیں کی جاسکتی کہ وہ ‫1992ء ‏ماڈل کی ‏مقامی گاڑی چلا رہا ہوگا۔

‫سنو، ‏تمھارے پاس ایک منٹ ہے؟

‫نہیں۔

‫چینی جہاز پر کھانا پکانے کا ‫ایک ہی فائدہ ہے۔

‫وہاں برتن نہیں دھونے ‏پڑیں گے۔

‫ایک لمحے کے لیے ‫میں نے چینی لوگوں کے بارے میں سوچا

‫اور یہ کہ مجھے تھوکنے والوں سے نفرت ہے۔

‫- کون ہو تم؟ ‏پولیس والے؟ ‫- ٹھہرو۔

‫یہ ایک جال ہے۔ ‫پولیس ‏اسکواڈ تمھارا منتظر ہے

‫اور ‏سراغ رساں چھ دن سے ‫گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔

‫میں تمھارا یقین کیوں ‏کروں؟

‫اور یوں میری ملاقات پروفیسر سے ہوئی،

‫کہ میں نے اس کی ٹانگوں کے درمیان ‫پستول تانی ہوئی تھی۔

‫میں کچھ دکھاؤں؟

‫تعلقات کی خوبی یہ ہوتی ہے

‫کہ آپ ‏ان کا آغاز بھول جاتے ہیں۔

‫میں کچھ ‏دکھاؤں؟

‫وہ پہلے ہی تمھاری ماں کے گھر ‏پر موجود ہیں۔

‫اسی لیے میں تمھاری مدد کرنے آیا ہوں۔

‫میرے پاس تمھارے لیے ایک کام ہے۔

‫ایک ‏واردات۔ ایسی واردات جو۔۔۔

‫بے مثال ہو۔

‫مجھے ایسے لوگوں کی تلاش ہے جو۔۔۔

‫ایسے لوگ جن کے پاس کھونے کو کچھ نہ ہو۔

‫2.4 ارب یورو۔۔۔

‫سننے میں کیسا لگتا ہے؟

‫آج تک کسی نے اتنا بڑا ‏ہاتھ نہیں مارا،

‫نہ نیو یارک میں، ‏نہ ‏لندن، ‫نہ مونٹی کارلو میں۔

‫اگر میری تصویر ‏دوبارہ اخبار میں ‏آئی

‫تو ‏کم از کم وہ تاریخ ‏کی سب سے بڑی ‫واردات کے حوالے سے ‏ہوگی۔

‫خوش آمدید۔

‫آپ لوگوں کو خوش آمدید،

‫اور

‫شکریہ کہ آپ نے ملازمت کی یہ۔۔۔

‫پیشکش قبول کی۔

‫ہم یہاں رہیں گے، ‫دنیا اور اس کے ہنگاموں سے دُور۔۔۔

‫پانچ مہینوں تک۔ ‫ان پانچ مہینوں میں ہم ‏سیکھیں گے کہ

‫- واردات کیسے کی جائے گی؟ ‫- کیا مطلب ہے، پانچ مہینے؟

‫کیا تم پاگل ہو؟

‫دیکھو، ‏لوگ برسوں ‏تک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔۔۔

‫تنخواہ حاصل کرنے کے لیے، ‫جو بہرحال

‫محض معمولی تنخواہ ہی ہوتی ہے۔

‫پانچ مہینے کون سا بڑا عرصہ ہے؟

‫میں اس کے بارے میں

‫ایک طویل عرصے سے سوچ رہا ہوں

‫تاکہ مجھے ‏دوبارہ کبھی کام نہ کرنا پڑے۔

‫اور نہ ہی تم لوگوں کو۔۔۔

‫اور نہ تمھارے بچّوں کو۔

‫چلو۔

‫تم لوگ ‏ابھی ایک دوسرے کو نہیں جانتے ‫اور ایسا ہی رہنا چاہیے۔

‫نہ تم لوگ اپنا نام استعمال کروگے

‫نہ ذاتی سوالات پوچھوگے۔۔۔

‫اور ‏آپس میں ‏ذاتی تعلقات تو بالکل نہیں۔

‫میں چاہتا ہوں کہ تم سب اپنا ‏کوئی نام منتخب کرو،

‫وہ ‏کوئی نمبر، ‏سیارے یا شہر ‏کا نام ہوسکتا ہے۔۔۔

‫- جیسے ‏17 صاحب، ‏23 صاحبہ۔

‫‏آغاز ہی بُرا ہے۔ ‫مجھے تو اپنا ٹیلی فون نمبر یاد نہیں رہتا۔

‫میں نے اسی لیے کہا تھا۔

‫سیاروں کے نام؟ ‫میں مریخ ہوسکتا ہوں، ‏وہ ‏یورینس ہوسکتا ہے۔

‫میں یورینس نہیں بنوں گا۔ ‏بھول جاؤ۔

‫- یورینس ‏میں کیا برائی ہے؟ ‫- وہ سننے میں اچھا نہیں لگتا۔

‫- ‏شہروں کے نام رکھ لیتے ہیں۔ ‫- ٹھیک ہے۔ ‏شہروں کے ‏نام۔

‫بالکل۔

‫اور یوں میں نے اپنا نام ‫ٹوکیو منتخب کیا۔

‫اور میرے کولھے تاڑنے والے کا نام ‫برلن ہے۔

‫ایک مطلوب مجرم۔

‫ستائیس ڈاکے۔

‫زیورات کی دکانیں، ‏نیلام ‏گھر، ‫اور ‏بکتر بند گاڑیاں۔

‫اس کا سب سے بڑا کارنامہ ‫پیرس میں شانزے لیزے۔

‫434 ہیرے۔

‫یہ سوئمنگ پول میں کسی شارک کی مانند ہے۔

‫آپ اس کے ساتھ تیر سکتے ہیں لیکن ‫کبھی ‏بے فکر نہیں رہ سکتے۔

‫اور وہ اس واردات کا انچارج تھا۔

‫وہ کھانسنے والا شخص ماسکو ہے۔

‫اس نے آستوریاس میں کان کھودنے سے آغاز لیا۔

‫پھر اسے احساس ہوا کہ اوپر ‏کھدائی کا مستقبل ‫زیادہ روشن ہے۔

‫چھ ‏پوستین کی دکانیں، ‏تین گھڑیوں کی دکانیں، ‫اور ایویلیس ‏قصبے کی ‏کریڈٹ یونین۔

‫وہ تھرمل اور دیگر ‏صنعتی آلات کا ماہر ہے۔

‫ماسکو کے پیچھے ڈینور بیٹھا ہے، ‫اس کا بیٹا۔

‫نشئی، ‏کٹے ہوئے ‏دانت اور ٹوٹی ہوئی ‏پسلی۔

‫لڑائی ‏جھگڑوں کا بادشاہ۔ ‫پورا پاگل انسان۔

‫کسی بھی بہترین ‏منصوبے میں ‫یہ چلتا پھرتا ٹائم بم ہوگا۔

‫ریو، ‏میری واحد کمزوری۔

‫یہ کمپیوٹر کا دیوانہ ہے۔

‫یہ ‏چھ سال کی عمر سے ‏کوڈنگ کر رہا ہے۔ ‫اسے ‏الارم اور الیکٹرونکس کے بارے میں ‏ہر بات پتا ہے۔

‫دیگر معاملوں میں، ‫یہ ایسا ہے جیسے کل ہی پیدا ہوا ہو۔

‫اور وہ ہیں ‏دو جڑواں، ‫ہیلسنکی اور اوسلو۔

‫انتہائی ‏بہترین منصوبے کو بھی ‫سپاہیوں کی ضرورت ہوتی ہے،

‫اور ‏اس کام کے لیے دو ‏سرب لوگوں سے بہتر ‫کون ہوسکتا ہے؟

‫ہوسکتا ہے کہ وہ سوچتے بھی ہوں، ‫لیکن سچی بات یہ ہے کہ ہمیں کبھی پتا نہیں چل سکے گا۔

‫نیروبی۔۔۔

‫انتہائی امید پرست۔

‫وہ 13 سال کی عمر سے ‫جعلی نوٹ بنا رہی ہے

‫اور اب وہ ہماری ‏کوالٹی کنٹرول منیجر ہے۔

‫وہ ‏سرپھری ‏ضرور ہوسکتی ہے ‫لیکن ہے بہت ہی مست لڑکی۔

‫تصور کرو کہ ‏روزانہ خبرنامے میں ‫ہمارا ذکر ہوا کرے گا۔

‫اور ملک ‏کے ‏تمام لوگ ‏حیران ہوں گے۔۔۔

‫کہ ہم آخر کیا کر رہے ہیں۔

‫جانتے ہو، ‏وہ کیا ‏سوچ رہے ہوں گے؟

‫’’کاش اس واردات کا خیال ہمیں ‏آیا ہوتا۔‘‘

‫پروفیسر، ‫نہ کوئی مجرمانہ ‏پس منظر نہ ریکارڈ۔

‫اس نے 19 سال کی عمر سے ‫اپنا شناختی کارڈ نہیں بنوایا۔

‫ہر اعتبار سے دیکھا جائے تو ‫وہ ایک ‏بھوت ہے۔ ‏ایک ‏ہوشیار ‏بھوت۔

‫وہ اس لیے کہ ہم کسی اور کا پیسہ ‫نہیں چُرائیں گے۔

‫بلکہ وہ تو ہمیں پسند کریں گے۔

‫اور یہ بہت اہم ہے۔

‫ہمارے لیے یہ بہت اہم ہے کہ عوامی رائے ‫ہمارے حق میں ہو۔

‫وہ لوگ ہمیں اپنے ہیرو کے روپ میں دیکھیں گے۔

‫لیکن ہمیں بہت احتیاط کرنی ہوگی۔۔۔

‫کیونکہ جس لمحے خون کا ایک قطرہ بھی گرا، ‫یہ بات انتہائی اہم ہے۔۔۔

‫اگر کوئی ایک بھی بندہ ہلاک ہوا۔۔۔

‫تو ہم رابن ہُڈ نہیں رہیں گے، ‫بلکہ ہم ‏حرامی بن جائیں گے۔

‫پروفیسر؟

‫محترمہ ‏ٹوکیو۔

‫ہم کیا چُرانے والے ہیں؟

‫مہر خانۂ اسپین۔ ‫(مہرخانہ، جہاں کرنسی تیار ہوتی ہے)

‫واردات

‫واردات کا دن ‫جمعہ۔ صبح 8:35۔

‫یہ ‏ماسک کس نے منتخب کیے ہیں؟

‫- کیا مسئلہ ہے ماسک کے ساتھ؟ ‫- یہ ڈراؤنے نہیں ہیں۔

‫ڈاکا ڈالنے والی فلموں میں ‫ڈاکو ڈراؤنے ‏ماسک پہنتے ہیں۔

‫بھوتوں کے، ‏ڈھانچوں کے، ‫چڑیلوں کے۔ ‏پتا نہیں ‏کیسے کیسے۔۔۔

‫ہاتھ میں ‏بندوق ہو تو ایک پاگل آدمی ‫کسی ڈھانچے سے زیادہ ڈراؤنا لگتا ہے۔

‫- بس کرو۔ ‫- یہ ‏مونچھوں والا آدمی کون ہے؟

‫بیٹا، ‏وہ ’دالی‘ ہے، ‫‏ایک زبردست ‏اسپینی ‏مصوّر۔

‫- مصوّر؟ ‫- ہاں۔

‫- تصویریں بنانے والا مصوّر؟ ‫- ہاں۔

‫جانتے ہیں، ‏سب سے ڈراؤنا کیا ہوتا ہے؟ ‫بچّوں کے کارٹون۔

‫وہ انتہائی خوف ناک ہوتے ہیں۔

‫کون سے کارٹون؟

‫ٹام اینڈ جیری، ‏مکی ماؤس، ‏یہ سب۔

‫یعنی بڑے کانوں ‏والا چوہا ‫زیادہ خوف ناک ہوتا ہے؟

‫ہاں، ‏احمق۔ ‫اب کیا تیرے سر پر گھونسا مار کر ‏سمجھاؤں؟

‫- اے! ‫- میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔ ‏سنیں تو سہی۔

‫اگر کوئی شخص بندوق کے ساتھ ‫مکی ماؤس کا ‏ماسک ‏پہنا نظر آئے

‫تو لوگ سوچیں ‏گے کہ یہ پاگل ہے، ‫اور یہاں خون خرابا ‏ہونے والا ہے۔

‫جانتے ہیں، کیوں؟ ‫کیونکہ ہتھیار اور بچّے

‫دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ ‫ہے نا، ‏بابا؟

‫اس نظر سے دیکھا جائے تو ‫یہ ‏زیادہ خطرناک ہوگا۔

‫یعنی مسیح کا ‏ماسک تو اور زیادہ خوف ناک ہوگا۔ ‫کیونکہ وہ زیادہ معصوم تھے۔

‫جیسے کہتے ہیں نا کہ ‫"مسیح کے ہاتھ میں ‏دو بندوقوں جتنا حیران کن"۔

‫- اصل مقولہ یہ ہے کہ ‏"بزرگ کے ہاتھ میں دو بندوقیں"۔ ‫- جو بھی ہو۔

‫ٹیم میں خواتین کی کمی نمایاں تھی۔

‫ایک عورت شادی کے لیے ‏جوتے کے انتخاب میں ‫دو دن ‏ضائع کرسکتی ہے،

‫لیکن وہ کبھی بھی ڈاکہ ڈالنے کے لیے ‫ماسک منتخب کرنے میں ایک منٹ بھی نہیں ‏لگائے گی۔

‫ہمارا منصوبہ اب شروع ہونے ‏جا رہا تھا۔

‫اور اس لمحے میں، ‫مجھے اُن تمام معصوم لوگوں کا خیال آیا،

‫جن کی زندگی ‏ہماری وجہ سے بدلنے والی تھی۔

‫مقامی شاہراہ ‏ای ‏80۔ ‫صبح 9:25۔

More Urdu subtitles for Money Heist

അഭിപ്രായങ്ങൾ

No comments yet. Be the first to leave one.

Keep it about this subtitle — sync, quality, typos.500 characters left